قابل ذکر ہے کہ آج (23 جولائی) ہی راجیہ سبھا کی بزنس ایڈوائزر کمیٹی (بی اے سی) کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ اور آپریشن سندور پر بحث کا مطالبہ رکھا گیا۔ اپوزیشن نے کہا کہ اس معاملے پر راجیہ سبھا میں اگلے ہفتہ سے 2 دنوں تک 16 گھنٹے کی بحث ہونی چاہیے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی بھی یقینی بنائی جانی چاہیے۔ بی اے سی کی اس میٹنگ میں راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر جے پی نڈا اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو بھی موجود تھے۔ موصولہ خبروں میں یہ تو بتایا جا رہا ہے کہ بحث کے دوران پی ایم مودی کی موجودگی سے متعلق یقین دہانی کرائی گئی ہے، لیکن راجیہ سبھا میں بحث کے لیے مقرر 9 گھنٹے کا وقت بڑھایا جائے گا یا نہیں، اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے۔