آسٹریلیا نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کیے، ایرانی سفیر اور تین اہلکار ملک بدر

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 26, 2025373 Views


وزیراعظم البانیز کے مطابق یہ حملے گزشتہ برس 20 اکتوبر کو سڈنی کے لُوئس کانٹینینٹل کچن اور 6 دسمبر کو میلبورن کے یہودی عبادت خانہ پر کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں کا مقصد آسٹریلیا کے اندر سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور فرقہ وارانہ نفرت کو ہوا دینا تھا۔ البانیز نے مزید کہا، ’’اے ایس آئی او کے پاس کافی شواہد ہیں کہ کم از کم دو حملوں کے احکامات براہِ راست ایران کی حکومت نے دیے۔ ایران نے اس حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی لیکن ہمارے خفیہ ادارے نے اس کی نشاندہی کر دی ہے۔‘‘

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ایران کے سفیر احمد صادقی اور تین دیگر سفارتی اہلکاروں کو آسٹریلیا چھوڑنے کے لیے سات دن کی مہلت دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’’دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا نے کسی غیر ملکی سفیر کو ملک سے نکالا ہے۔‘‘ اس فیصلے کے تحت آسٹریلیا نے تہران میں قائم اپنے سفارت خانے کی سرگرمیاں بھی عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...