آر ٹی ای کو اقلیتی اداروں پر نافذ کرنے کی درخواست سپریم کورٹ سے خارج، درخواست گزار پر ایک لاکھ کا جرمانہ

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 12, 2025360 Views


درخواست گزار نے یہ الزام بھی لگایا کہ کئی اقلیتی اسکول عام طلبہ کو فیس لے کر داخلہ دیتے ہیں مگر کمزور طبقے کے بچوں کو شامل کرنے کی اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرتے۔ اس کے مطابق یہ رویہ آئین کے آرٹیکل 14، 15(4) اور 21-اے کی خلاف ورزی ہے اور آرٹیکل 30(1) کے تحت دی گئی خود مختاری کا غلط استعمال ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اکتوبر میں سپریم کورٹ کی ایک اور دو رکنی بنچ نے ایک الگ پی آئی ایل کو چیف جسٹس کے پاس بھیجا تھا، جس میں یہ مانگ کی گئی تھی کہ 6 سے 14 سال تک کے بچوں کو پڑھانے والے تمام اسکولوں بشمول اقلیتی اداروں میں ٹیچر اہلیتی امتحان (ٹی ای ٹی) لازمی قرار دیا جائے۔

عدالت کے تازہ فیصلے نے واضح کر دیا ہے کہ آر ٹی ای قانون پرمتی فیصلے کے مطابق ہی نافذ رہے گا اور اسے اقلیتی اداروں تک بڑھانے کی گنجائش موجود نہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...