آر بی آئی کی مداخلت کے باوجود قرض لینے کی رفتار میں کمی، مانگ میں سست روی، جی ڈی پی پر دباؤ: جے رام رمیش

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 20, 2025364 Views


جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’یہ اس بات کا پختہ اشارہ ہے کہ معیشت کی رفتار میں تیزی سے کمی آ رہی ہے، حالانکہ سرکاری سطح پر مسلسل ترقی کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آر بی آئی کی طرف سے مالیاتی نظام میں بھاری مقدار میں پیسہ جھونکا گیا ہے لیکن اس کے باوجود تجارتی بینکوں کے قرض کی مانگ میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔

جے رام رمیش کے مطابق، جب لوگ یا کمپنیاں قرض لینے سے گریز کرنے لگیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ انہیں مستقبل کے اقتصادی حالات کے حوالے سے یقین نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کارپوریٹ سرمایہ کاری سست روی کا شکار ہے اور اس کا براہ راست اثر جی ڈی پی کی شرحِ نمو پر پڑ رہا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...