آر ایس ایس ملک کو مذہب، ذات اور صوبے کے نام پر بانٹنا چاہتی ہے: راہل گاندھی

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 9, 2025364 Views


کشن گنج: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اتوار کو بہار کے سرحدی علاقے کشن گنج میں مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کے حق میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس اور بی جے پی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں آج دو نظریات کی لڑائی چل رہی ہے، ایک وہ جو ملک کو بانٹنا چاہتا ہے اور دوسرا جو جوڑنے کی بات کرتا ہے۔

راہل گاندھی نے کہا، ’’ایک طرف آر ایس ایس ہے جو ملک کو کھانچوں میں بانٹنا چاہتی ہے۔ یہ لوگ مذہب، ذات اور صوبے کے نام پر عوام کے درمیان دیوار کھڑی کرتے ہیں۔ دوسری طرف مہاگٹھ بندھن ہے جو سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہے۔ ہم اتحاد، بھائی چارے اور محبت کے پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...