آر ایس ایس سے وابستگی ہےاین ڈی اے کے نائب صدر کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن کی

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 18, 2025381 Views


بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے اتوار کو مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدر کے عہدے کے لیے این ڈی اے کا امیدوار نامزد کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مہاراشٹر کے موجودہ گورنر سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدر کے عہدے کے لیے این ڈی اے کا امیدوار قرار دیا ہے۔ یہ فیصلہ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں لیا گیا جس کی اطلاع پارٹی صدر جے پی نڈا نے دی۔ جے پی نڈا نے کہا کہ میٹنگ میں تمام پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام اراکین کی تجاویز لی گئیں، جس کے بعد رادھا کرشنن کے نام کو منظوری دی گئی۔ منگل کو ہونے والی این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں سی پی رادھا کرشنن بھی موجود ہو سکتے ہیں۔

تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے سی پی رادھا کرشنن کا شمار بی جے پی کے سینئر لیڈروں میں کیا جاتا ہے۔ 20 اکتوبر 1957 کو تروپور، تمل ناڈو میں پیدا ہوئے، رادھا کرشنن کی سیاسی زندگی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور جن سنگھ سے وابستہ رہی ہے۔ سی پی رادھا کرشنن نے 70 کی دہائی میں آر ایس ایس سے رضاکار کے طور پر سرگرم سیاست میں قدم رکھا۔ اس کے بعد وہ بھارتیہ جن سنگھ کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بن گئے اور تنظیمی کاموں میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک طویل عرصے تک کارکن کے طور پر کام کرنے کے بعد، وہ 1994 میں تمل ناڈو بی جے پی کے سکریٹری بھی مقرر ہوئے۔

تعلیمی قابلیت کی بات کریں تو انہوں نےبیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کیا ہےجو انہوں نے چدامبرم کالج، کوئمبٹور سے کیا ہے۔ رادھا کرشنن اپنے کالج میں ٹیبل ٹینس کے چیمپئن اور لمبی دوری کے رنر رہے ہیں۔ وہ کرکٹ اور والی بال بھی کھیلنا پسند کرتے ہیں۔

وہ 31 جولائی 2024 سے مہاراشٹر کے گورنر ہیں۔ اس سے قبل، انہوں نے 18 فروری 2023 سے 30 جولائی 2024 تک جھارکھنڈ کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے تلنگانہ اور پڈوچیری میں اضافی چارج بھی سنبھالا۔ 18 فروری 2023 کو انہیں جھارکھنڈ کا گورنر مقرر کیا گیا۔ اپنے پہلے چار مہینوں میں انہوں نے جھارکھنڈ کے تمام 24 اضلاع کا دورہ کیا اور شہریوں اور ضلعی عہدیداروں سے بات چیت کی۔

سی پی رادھا کرشنن 1998 اور 1999 میں کوئمبٹور لوک سبھا حلقہ سے دو بار پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ رکن پارلیمنٹ کے طور پر اپنے دور میں، انہوں نے ٹیکسٹائل پر پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ پارلیمانی کمیٹی برائے پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (PSUs) اور کنسلٹیٹو کمیٹی برائے خزانہ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اسٹاک ایکسچینج اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

وہ 2003 سے 2006 تک تمل ناڈو بی جے پی کے صدر رہے اس کے علاوہ وہ کیرالہ بی جے پی کے انچارج بھی رہ چکے ہیں۔ 2004 میں، رادھا کرشنن نے پارلیمانی وفد کے رکن کے طور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ وہ تائیوان کے پہلے پارلیمانی وفد کے رکن تھے۔ 2004-2007 کے دوران تمل ناڈو بی جے پی کے صدر کی حیثیت سے، انہوں نے ندیوں کو جوڑنے، دہشت گردی کی مخالفت اور اچھوت کے خاتمے جیسے مسائل پر 93 روزہ رتھ یاترا نکالی۔ وہ پارلیمنٹ میں قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے چیئرمین بھی رہے اور فائننس  اور پبلک انٹرپرائزز سے متعلق کئی کمیٹیوں میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جگدیپ دھنکھڑ نے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کچھ روز پہلے نائب صدر کے عہدے کے انتخاب کے لیے انتخابی شیڈول کا فیصلہ کیا ۔ یہ انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 اگست ہے اور کاغذات کی جانچ پڑتال 22 اگست کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...