آذربائیجان نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں روس کے خلاف فوجداری مقدمہ سمیت کی 4 بڑی کارروائی

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 2, 2025364 Views


خلیجی ملک آذربائیجان نے ایسے وقت میں روس کے خلاف اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے جب دنیا کے بڑے سے بڑے ممالک روس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس </p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس </p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

آذربائیجان نے روس کے خلاف گزشتہ 48 گھنٹوں میں 4 بڑی کارروائی کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ اس خلیجی ملک نے ایسے وقت میں روس کے خلاف اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے جب دنیا کے بڑے سے بڑے ممالک روس کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔ حالانکہ آذربائیجان کی کارروائی کے بعد روس کا کیا رد عمل ہوگا اس پر پوری دنیا کی نگاہیں مرکوز ہیں۔ آئیے ذیل میں جانتے ہیں کہ آذربائیجان نے روس کے خلاف کون کون سی 4 بڑی کارروائیاں کی ہیں۔

  1. آذربائیجان نے روس کے خلاف پہلی بڑی کارروائی پیر (30 جون) کو کی تھی۔ باکو پولیس نے اسپوتنک کے 2 صحافیوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ روس نے اس فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا ہے، اس کے باوجود باکو پولیس نے ان دونوں صحافیوں کو جیل سے رہا نہیں کیا ہے۔

  2. آذربائیجان نیوز کے مطابق باکو پولیس نے ایران سے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں 4 روسی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان تمام شہریوں کو گھٹنے کے بل لٹا کر عدالت لے جایا گیا۔ اس گرفتاری پر آذربائیجان کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد ایران سے ڈرگس سپلائی کر رہے تھے۔

  3. بدھ (2 جولائی) کو آذربائیجان نے روس کے خلاف فوجداری مقدمہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ روسی پولیس نے اس کے شہریوں کو حراست میں لے کر مار ڈالا۔ واضح ہو کہ آذربائیجان کے 48 لوگوں کو گزشتہ دنوں روس نے گرفتار کیا تھا، ان میں سے 2 کی موت پولیس حراست میں ہو گئی۔

  4. دسمبر 2024 میں روس نے چیچیا میں ایک طیارہ کو مار گرایا تھا، جس میں 32 آذربائیجانی شہری شامل تھے۔ اس حملہ پر اب آذربائیجان نے تحریری احتجاج درج کرایا یے۔ آذربائیجان کا کہنا ہے کہ قصداً اس کے شہریوں کو مارا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ آذربائیجان اور روس پڑوسی ممالک ہیں، دونوں کی سرحدیں ایک دوسرے سے متصل ہیں۔ دونوں کی آپسی دشمنی کی 2 اہم وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ آذربائیجان ایک پڑوسی ملک ہونے کے باوجود بھی امریکہ کے ساتھ ہے۔ دوسری وجہ ہے، آذربائیجان کی لڑائی آرمینیا سے ہے، جس میں روس آرمینیا کے ساتھ کھل کر کھڑا ہوتا ہے۔ حال ہی میں آرمینیا نے آذربائیجان سے معاہدہ کرنے کی کوشش کی تو روس نے اسے روک دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...