آج شام تھم جائے گا پہلے مرحلے کے تشہیری شور کا سلسلہ، 121 سیٹوں پر 6 نومبر کو ووٹنگ

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 4, 2025363 Views


بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے پہلے مرحلے کے انتخابی مہم کا شور آج منگل کی شام تھم جائے گا۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت شام کے بعد کسی بھی امیدوار یا پارٹی کو عوامی جلسے یا ریلی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے بعد امیدواروں کے پاس صرف ایک دن کا وقت باقی رہ جائے گا جس میں وہ اپنے مقامی کارکنوں کے ساتھ گھر گھر جا کر ووٹروں سے رابطہ کر کے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر سکیں گے۔

پہلے مرحلے میں ریاست کے 18 اضلاع کی 121 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ 6 نومبر کو ہوگی۔ اس مرحلے میں کل 3 کروڑ 75 لاکھ 13 ہزار 302 ووٹر 1314 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایمز) میں بند کریں گے۔ ان نشستوں پر 122 خواتین اور 1192 مرد امیدوار میدان میں ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...