آج سے پرانی گاڑیوں کو نہیں ملے گا ایندھن، گاڑی ضبط ہونے پر لگے گا بھاری جرمانہ، نگرانی کے لیے 350 ٹیمیں

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 1, 2025363 Views


حکم کو نافذ کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے دہلی پولیس، ٹریفک پولیس اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کو شامل کرتے ہوئے ایک تفصیلی لائحہ عمل تیار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی سڑکیوں پر گاڑیاں / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>دہلی کی سڑکیوں پر گاڑیاں / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کی سڑکیوں پر گاڑیاں / آئی اے این ایس

user

راجدھانی دہلی میں عمر پوری کر چکی گاڑیوں کو لے کر سی اے کیو ایم کے حکم کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ ایسی گاڑیوں کو پکڑنے کے لیے مستعد ہو گئی ہے۔ یہاں منگل سے 15 سال پرانی پٹرول اور 10 سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کو ایندھن نہیں ملے گا۔ محکمہ نے حکم جاری کرکے سبھی پٹرول پمپوں پر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اس میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس اور دہلی میونسپل کارپوریشن کی الگ الگ 350 ٹیمیں تعینات رہیں گی۔ عوامی مقامات مقامات پر پائے جانے پر ایسی گاڑیوں کو ضبط کرکے سیدھے اسکریپ کارڈ بھیجا جائے گا اور چار پہیہ گاڑیوں پر 10 ہزار روپے اور دو پہیہ گاڑیوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

فضائی آلودگی کو قابو میں رکھنے کے لیے کمیشن فار ایئر کوالیٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے دہلی کے سبھی پٹرول پمپوں کو اپنی مقررہ عمر پوری کر چکی گاڑیوں کو پٹرول اور ڈیزال نہیں دینے کی ہدایت دی ہے۔ اسے نافذ کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے دہلی پولیس، ٹریفک پولیس اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کو شامل کرتے ہوئے ایک تفصیلی لائحہ عمل تیار کیا ہے۔

اس کے تحت دہلی پولیس کے جوان 1 سے 100 نمبر والے پٹرول پمپوں پر تعینات رہیں گے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ 101 سے 159 نمبر والے ایندھن اسٹیشنوں پر 59 خصوصی ٹیمیں تعینات کرے گا۔  ہر ایک 350 نشانزد پٹرول پمپ پر ایک ٹریفک پولیس افسر کو تعینات کیا جائے گا جو پرانی گاڑیوں پر نگرانی رکھے گا۔ نظام قانون بنائے رکھنے کے لیے ہر پٹرول پمپ پر دو اضافی پولیس اہلکار تعینات رہیں گے۔

دہلی کے 500 سے زیادہ پٹرول پمپوں پر آٹومیٹڈ نمبر پلیٹ ریکاگنشن (اے این پی آر) کیمرے لگائے گئے ہیں۔ اے این پی آر کیمرے گاڑی کی نمبر پلیٹ اسکین کرکے گاڑی ڈاٹا بیس سے اس کی عمر چیک کریں گے۔ اگر گاڑی ای او ایل (انڈ آف لائف) زمرے میں آتی ہے تو پمپ ملازم کو ایندھن نہ دینے کا الرٹ ملے گا۔ خلاف ورزی ہونے پر گاڑی ضبط کر لی جائے گی اور چار پہیہ گاڑیوں پر 10ہزار اور دو پہیہ گاڑیوں پر 5ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انہیں اسکریپ کارڈ بھیجا جائے گا۔ ساتھ ہی ٹوئنگ اور پارکنگ چارج بھی دینا ہوگا۔ منگل سے انفورسمنٹ ایجنسیاں ہر دن سی اے کیو ایم کو اس کی رپورٹ دے گی۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...