
بہار اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو چکی ہے۔ کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں پولنگ میں حصہ لیں اور اپنے مستقبل کے لیے ووٹ کریں۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے ایکس پر لکھا، ’’بہار کے میرے پیارے بھائیو، بہنو، ماؤں اور نوجوانو! آج اپنے ہاتھوں سے اپنا مستقبل طے کرنے کا دن ہے۔ بڑی تعداد میں نکل کر جمہوریت کے اس جشن میں حصہ لیجیے۔ روزگار، تعلیم، صحت اور بہار کے روشن مستقبل کے لیے، اپنی جمہوریت، دستور اور ووٹ کے حق کی حفاظت کے لیے ووٹ کیجیے۔‘‘






