آئی ایس ڈی کال دھوکہ دہی معاملے میں سی بی آئی کورٹ کا آیا فیصلہ، بی ایس این ایل کے 2 انجنیئروں کو جیل

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 30, 2025364 Views


سی بی آئی کورٹ لکھنؤ نے آئی ایس ڈی دھوکہ دہی معاملہ میں بی ایس این ایل گورکھپور کے گروپ ایکسچنج کے 2 سابق سب ڈویزنل انجنیئر (ایس ڈی ای) ہری رام شکلا اور گلاب چند چورسیا کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سی بی آئی / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>سی بی آئی / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

سی بی آئی کورٹ نے آئی ایس ڈی کال دھوکہ دہی معاملہ میں بی ایس این ایل کے 2 انجنیئروں کو 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے قصورواروں پر 10-10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ سی بی آئی کورٹ لکھنؤ نے انٹرنیشنل کال (آئی ایس ڈی) دھوکہ دہی معاملہ میں بی ایس این ایل گورکھپور کے گروپ ایکسچنج کے 2 سابق سب ڈویزنل انجنیئر (ایس ڈی ای) ہری رام شکلا اور گلاب چند چورسیا کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 18 ستمبر 2008 کو گورکھپور بی ایس این ایل کے اس وقت کے ایس ڈی ای گروپ ایکسچنج ہری رام شکلا اور گلاب چند چورسیا، گورکھپور بی ایس این ایل کے اس وقت کے جونیئر ٹیلی کام آفیسر سیا رام اگرہری اور مختلف پی سی او مالکان کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔

الزام ہے کہ ملزمان نے ستمبر 2003 سے ستمبر 2004 تک 6 پی سی او مالکان اور 18 انفرادی ٹیلی فون صارفین کے ساتھ مجرمانہ سازش کی، اس کے علاوہ غیر مجاز طور پر انہیں اپنے مقامی ٹیلی فون کنیکشن پر آئی ایس ڈی سہولیات فراہم کیں۔ مذکورہ پی سی او مالکان انفرادی ٹیلی فون صارفین نے بانس گاؤں ٹیلی فون ایکسچنج کے بجائے براہ راست ٹرنک آٹومیٹک ایکسچینج (ٹی اے ایکس) کے ذریعہ بڑی تعداد میں غیر مجاز آئی ایس ڈی کال کیں۔ اس کی وجہ سے ان کال کو ایکسچنج میٹر نہیں کیا گیا، نتیجے میں 8842112 روپے کا غلط نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے کہ تحقیقات کے بعد سی بی آئی نے یکم مئی 2010 کو ملزم ہری رام شکلا، گلاب چند چورسیا اور سیا رام اگرہری کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ عدالت نے ٹرائل کے بعد دونوں ملزمان کو قصوروار ٹھہرایا اور اسی حساب سے سزا سنائی۔ جبکہ ٹرائل کورٹ نے سیا رام اگرہری کو ان کے خلاف عائد کیے گئے تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...