آئندہ مردم شماری کے لیے حکومت کا بڑا اعلان، ملک میں پہلی بار لوگ مردم شماری کا فارم خود بھر سکیں گے

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 7, 2025358 Views


آئندہ مردم شماری 2026 اور 2027 میں 2 مرحلوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلا مرحلہ یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا اور دوسرا مرحلہ یکم فروری 2027 سے شروع ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر سوشل میڈیا

user

ہندوستان میں ہونے والی آئندہ مردم شماری کے حوالہ سے حکومت نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ یہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی، جس میں عام لوگ خود بھی اپنی معلومات آن لائن درج کر سکیں گے۔ اس کے لیے حکومت ایک خاص ویب پورٹل لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ موبائل ایپ کے ذریعہ بھی مردم شماری کا کام مکمل کیا جائے گا۔

واضح ہو کہ ہندوستان میں اب تک مردم شماری کے لیے گھر گھر جا کر سرکاری ملازمین کاغذ پر معلومات اکٹھا کرتے تھے۔ لیکن حکومت اب اس عمل کو مکمل طور سے ڈیجیٹل بنانے جا رہی ہے۔ پہلی بار موبائل ایپ اور آن لائن پورٹل کے ذریعہ لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کی جائیں گی۔ اس سے نہ صرف کام میں تیزی آئے گی، بلکہ ڈیٹا بھی محفوظ طریقے سے براہ راست حکومت کے مرکزی سرور تک پہنچ جائے گا۔

حکومت نے کہا ہے کہ اگر شہری چاہیں تو خود ہی اپنی مردم شماری کی معلومات ویب پورٹل پر درج کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے 2 مرحلوں میں مردم شماری کی جائے گی۔ پہلا مرحلہ ’ہاؤس لسٹنگ اینڈ ہاؤسنگ سینسس‘ یعنی گھر اور مکان کی معلومات، اور دوسرا مرحلہ ’پاپولیشن اینومریشن‘ یعنی آبادی کی گنتی۔ دونوں مرحلوں میں لوگ اپنی معلومات خود درج کر سکیں گے۔

آئندہ مردم شماری 2026 اور 2027 میں 2 مرحلوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلا مرحلہ یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا جس میں مکانوں کی گنتی کی جائے گی۔ دوسرا مرحلہ یکم فروری 2027 سے شروع ہوگا، جس میں لوگوں کی آبادی، ذات اور بقیہ ضروری معلومات اکٹھی کی جائیں گی۔ اس کے لیے 16 جون 2025 کو ایک سرکاری نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ یہ آزادی کے بعد ہندوستان کی 8 ویں اور کُل 16 ویں مردم شماری ہوگی۔ اس کے لیے حکومت نے پورے ملک میں تقریباً 4 لاکھ لوگوں کو مقرر کیا ہے۔ ان ملازمین کو تین سطحوں پر ٹریننگ دی جائے گی، پہلے قومی ٹرینر، پھر ماسٹر ٹرینر اور اخیر میں فیلڈ ٹرینر انہیں تیار کریں گے۔ ہر گاؤں اور شہر کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر حصہ کے لیے ایک ملازم ذمہ دار ہوگا، تاکہ کوئی بھی گھر یا شخص گنتی سے باہر نہ رہ جائے۔

قابل ذکر ہے کہ حکومت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو حکم دیا ہے کہ اگر وہ اپنے اضلاع، تحصیلوں یا پولیس تھانوں کی حدود میں کوئی تبدیلی کرنا چاہتے ہیں تو اسے 31 دسمبر 2025 سے پہلے کر لیں۔ اس کے بعد وہی حدود مردم شماری میں حتمی تصور کی جائیں گی۔ حدود طے کرنے کے 3 ماہ بعد ہی مردم شماری شروع کی جا سکتی ہے، اس سے مردم شماری میں کوئی خامی واقع نہیں ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...